شائننگ انڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، لاکھوں بھارتی بچے جبری مشقت کی اذیت سہنے پرمجبور ہیں.
مودی سرکار نے اپنی روایتی نااہلی سے بھارت کے معاشی اور سماجی شعبے کو بدترین بحران سے دوچار کر دیا ہے۔نام نہاد بڑی معیشت کے دعویدار بھارت میں بھوک اور افلاس کے ہاتھوں مجبور کروڑوں بچے جبری مشقت کرنے پر مجبور ہیں۔جاپان کے قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق؛ بھارت میں ایک دہائی قبل 14 سال سے کم عمر بچوں کی ملازمت پر پابندی لگی، مگر 50 لاکھ بچے اب بھی صنعتوں میں کام کرتے ہیں اور چائلڈ لیبرکےخاتمےکی کوششیں آج بھی بڑے چیلنج سےدوچارہیں۔ماہرین کے مطابق بھارت میں چائلڈ لیبر کا بڑھتا رجحان نااہل مودی سرکار کی ناکام معاشی پالیسیوں اورسماجی تحفظ کےنظام کی ناکامی کاعکاس ہے ۔
