ترک صدر رجب طیب اردوان اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ ہوا ہے، جس دوران اردوان نے نیتن یاہو کو سخت جواب دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل ترکیہ سے نہیں ڈرتا، ہم کئی سلطنتوں کے آنے اور جانے کے باوجود آج بھی قائم ہیں۔نیتن یاہو کے بیان پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’’آپ کن سلطنتوں کی بات کر رہے ہیں؟ آپ کا ملک تو عمر میں میرے بھائی سے بھی چھوٹا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ رجب طیب اردوان کے بڑے بھائی محمد اردوان 1928ء جبکہ ایک اور بھائی حسن اردوان 1929ء میں پیدا ہوئے تھے۔ یوں ترک صدر نے اپنے جواب میں اسرائیل کی نسبتاً مختصر ریاستی تاریخ کی جانب اشارہ کیا۔
