Baaghi TV

وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

naqvi moulaan

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےمولانا فضل الرحمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔ مولانا فضل الرحمان سے 25 سالہ دیرینہ تعلق ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے عزت و احترام والا رشتہ ہے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحما ن نے محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا.

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی.

More posts