Baaghi TV

مظفرگڑھ میں موضع لانگ میں دوگروپوں کے مابین فائرنگ ایک نوجوان زخمی

مظفرگڑھ کے تھانہ خانگڑھ کی حدود موضع لانگ میں لانگ برادری کے دوگروپوں میں تصادم فائرنگ کے نتیجے میں ملک صادق لانگ ایڈووکیٹ کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔زخمی نوجوان مظفرگڑھ کچہری میں پریکٹس کرتا ہے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو آر ایچ سی خانگڑھ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ریفرکردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ذرایع کے مطابق لانگ برادری کے دونوں گروپوں میں دیرینہ دشمنی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ خانگڑھ پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا

More posts