Baaghi TV

خیبر: حیات آباد ٹول پلازہ ناکہ بندی میں ملوث کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد جہنم واصل

خیبر: سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران حیات آباد ٹول پلازہ کی ناکہ بندی میں ملوث کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باڑہ کے علاقے اکاخیل، حاجیانون کلے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے دوران کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کمانڈر خالد عمر غازی، ملک عرب گل، اریانہ اور حنظلہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمانڈر خالد عمر نے چند ماہ قبل پشاور میں حیات آباد ٹول پلازہ کی ناکہ بندی کی تھی اور اس واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔ذرائع کے مطابق خالد عمر پشاور، باڑہ اور تیراہ میدان میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے مختلف حملوں میں بھی ملوث تھا۔

More posts