Baaghi TV

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل پریس کلب الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

جرنلسٹس پینل نے ایگزیکٹو باڈی کی 11 نشستوں میں سے 10 نشستیں جیت لیں،جرنلسٹس پینل کے شکیل انجم 1021 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے،آزاد پینل کے شکیل قرار نے 685 ووٹ حاصل کیے

جرنلسٹس پینل کے انور رضا 1108 ووٹ لیکر سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے،آزاد پینل کے ضیعم نقوی 644 نے ووٹ حاصل کیے، جرنلسٹس پینل کے صغیر چوہدری ووٹ 855 لیکر سیکرٹری فنائنس منتخب ہو گئے،آزاد پینل کے خاور نواز راجہ نے 671 ووٹ حاصل کیے

نائب صدر پر ارشد وحید چوہدری،خلیل احمد راجہ، شاہ محمد اور سعدیہ کمال کامیاب ہوئے، ارشد وحید چوہدری 994ووٹ لے کر سنئیر نائب صدر منتخب ہوئے،جوائنٹ سیکرٹری پر ندیم چوہدری، احتشام الحق، نوشاد عباسی، شکیلہ جلیل کامیاب ہوئی ہیں،احتشام الحق 953 ووٹ لے کر سنیئر جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں صدارت کے تین امیدواروں میں مطیع اللہ جان تیسرے نمبر پر آئے اور مسلسل دوسری بار شکست ہوئی،نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن میں کل 2028 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے، پریس کلب الیکشن کی پولنگ گزشتہ روز ہوئی تھی،

More posts