Baaghi TV

اوکاڑہ:ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی، دو بھائی عمر قید کی سزا

اوکاڑہ (نامہ نگار: ملک ظفر) عدالت نے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں دو سگے بھائیوں کو عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

استغاثہ کے مطابق جنوری 2025 میں چک نمبر 16/1AL کے رہائشی دو بھائیوں رضوان اور عرفان نے ذہنی معذور لڑکی کو رکشہ میں بٹھا کر سرسوں کے کھیت میں لے جا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کا مقدمہ نمبر 44/25 تھانہ صدر رینالہ خورد میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے میرٹ پر تفتیش مکمل کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا، جو ایڈیشنل سیشن جج رینالہ شبریز اختر راجہ کی عدالت میں زیرِ سماعت رہا۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر استغاثہ کو درست ثابت کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ زیادتی جیسے سنگین جرم کے مرتکب کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے تفتیشی افسر اور لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

More posts