Baaghi TV

عظمیٰ خان کا توہینِ عدالت درخواست کی جلد سماعت کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع

supreme

اسلام آباد: عظمیٰ خان نے توہینِ عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت خراب ہو رہی ہے اور جلد سماعت کا معاملہ ان کی صحت اور زندگی سے جڑا ہوا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے عدالتی فیصلے کی عدولی کی، حالانکہ اگر کسی وضاحت کی ضرورت تھی تو متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جا سکتا تھا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالتی فیصلے سے انحراف نہیں کیا جا سکتا تھا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ توہینِ عدالت کی درخواست کو رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

More posts