Baaghi TV


پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی معاہدہ، 500 طلبہ کو اسکالرشپ ملیں گی

پاکستان اور بنگلہ دیش نے تعلیمی میدان میں تعاون کے لیے معاہدہ طے کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 500 بنگلہ دیشی طلبہ کو پاکستان کی جامعات میں داخلے دیے جائیں گے، جہاں وہ مختلف شہروں کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق یہ اسکالرشپس مکمل مالی معاونت کے ساتھ دی جائیں گی اور انڈرگریجویٹ پروگراموں کے لیے ہیں۔ اس اسکالرشپ پروگرام کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
داخلے کے لیے بنگلہ دیشی طلبہ کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی، جو چٹاکانگ، ڈھاکا اور راج شاہی میں ایچ ای سی کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کا بنگلہ دیشی نوجوانوں نے استقبال کیا اور اس موقع پر تصاویر بھی بنوائیں۔

More posts