Baaghi TV

پاکستان میں کرونا سے مزید 67 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

پاکستان-میں-کرونا-سے-مزید-67-اموات،-مریضوں-میں-بھی-اضافہ #Baaghi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی چوتھی لہر جاری ہے اور کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کرونا سے پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 67 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 70 ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 ہزار 745 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 58 ہزار 405 ہو گئی ہے

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 94 ہزار 748، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 26، پنجاب میں تین لاکھ 61 ہزار 458، اسلام آباد میں 89 ہزار 569، بلوچستان میں 30 ہزار 967، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 86 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 551 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 126، خیبرپختونخوا 4 ہزار 507، اسلام آباد 809، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 330 اور آزاد کشمیر میں 639 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

More posts