پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے پلیٹ ڈویژن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 50-55 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے پورے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور بھرپور عزم کا مظاہرہ کیا۔پاکستان کی جانب سے صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اس شاندار کامیابی کے ساتھ پاکستان نے 2028 میں سنگاپور میں ہونے والی اگلی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے کپ ڈویژن کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔
