Baaghi TV

شاہ چارلس سے پاکستانی کرکٹرز اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سے ملاقات کی۔ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔

تقریب کے دوران شاہ چارلس نے پاکستانی کرکٹرز اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے۔

شاہ چارلس نے محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں سمیت ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے شاہ چارلس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ملاقات کے بعد محسن نقوی نے کہا کہ شاہ چارلس سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔ بادشاہ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور پاکستان میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

شاہ چارلس سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی برطانیہ سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

More posts