Baaghi TV

ٹی 20 ورلڈکپ:فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کی نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست

t20 wc

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 147 رنز بنائے ،نید رلینڈ کی جانب سے مائیکل لیوٹ 24، میکس او داؤد 5، کولن ایکر مین 20، باس ڈی لیڈ 30، کپتان اسکاٹ ایڈروڈز 37، لوگن وین بیک صفر، زیک لائن کیشے 9، وینڈر مروا 4، آریان دت 13 اور پال وین میکران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسپنر محمد نواز، ابرار احمد اور صائم ایوب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین آفریدی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا27 رنز پر صائم ایوب 13 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا تھا۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا بھی صرف 12 رنز بنا کر آریان دت کا شکار بنے اس کے بعد صاحبزادہ فرحان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان صفر پر بولڈ ہوگئے، دونوں کو پال وین میکرین نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا تھا اگلے ہی اوور میں وین ڈر مرفی نے بابر اعظم کو کیچ آؤٹ کر لیامحمد نواز 13 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

پاکستان کی سات وکٹیں گرنے کے بعد فہیم اشرف میدان میں آئے جنہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکو ں کی مدد سے 29 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کو ورلڈکپ میں پہلی فتح سے ہمکنار کرایا میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد فہیم اشرف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹائٹل کے لیے 20 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ میگا ایونٹ کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں،ٹی20 ورلڈ کپ میں کل 55 میچز ہوں گے جبکہ فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا،پاکستان گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ شامل ہے جس کے ساتھ 15 فرور ی کو کولمبو میں شیڈول میچ بنگلادیش کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھیلنے سے انکار کر رکھا ہے۔ پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں ہی کھیلے گا۔

More posts