Baaghi TV

ممبئی سے سری نگر جانے والی پرواز پارکنگ کے دوران کھمبے سے ٹکرا گئی

بھارتی ایئرلائن کی پرواز 6E225 ممبئی کے نوی ممبئی ایئرپورٹ سے سری نگر جاتے ہوئے پارکنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرواز جمعہ کی صبح تقریباً 9 بج کر 2 منٹ پر بے نمبر 06 پر پارکنگ کے دوران کھمبے سے ٹکرا گئی۔حادثے کے بعد طیارے میں سوار تمام مسافروں اور عملے کو دستی سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت اتار لیا گیا، جبکہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔حادثے میں ایئربس طیارے VT-NOG کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔ تصاویر میں گراؤنڈ اسٹاف کو طیارے کی ناک اور متاثرہ ڈھانچے کا معائنہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایئرپورٹ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم حادثے کے باوجود ایئرپورٹ کی معمول کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں اور آپریشنز جاری رہے۔

More posts