Baaghi TV

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا

اوگرا نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، جس کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔

اوگرا کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 372 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جا رہا ہے، جس کے باعث صارفین کو قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سامنا ہے۔

More posts