Baaghi TV

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد نئے سال کے موقع پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی،پیٹرول کی فی بیرل قیمت 75 ڈالر 5 سینٹ سے کم ہوکر 69 ڈالر 73 سینٹ کی سطح پر آ گئی ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 32 سینٹ کی کمی ہوئی ہے۔

انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،محسن نقوی

پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت 145روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی، ایکس ریفائنری قیمت میں 11روپے فی لیٹر کمی دیکھنے میں آئی ہے، 15دسمبر کو پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 156روپے66 پیسے تھی۔

عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں 4 ڈالر 35 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 84 ڈالر27 سینٹ سے کم ہوکر 79 ڈالر 92 سینٹ کی سطح پر آ گئی ہےڈیزل کی ایکس ریفائنری نرخ میں 9 روپے 57 پیسے کی کمی ہوئی ہے، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 164روپے 92 پیسے سے کم ہوکر 155روپے 35 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔

یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،محسن نقوی

More posts