Baaghi TV

پی آئی اے کا لندن فضائی آپریشن بڑھانے کا فیصلہ

pia

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لندن کے لیے اپنے فضائی آپریشن میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت 27 اکتوبر سے پاکستان سے لندن کے درمیان ہفتہ وار 7 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق نئی پروازوں کے شیڈول کے تحت اسلام آباد اور لندن کے درمیان ہفتہ وار 5 پروازیں جبکہ لاہور اور لندن کے درمیان 2 پروازیں چلائی جائیں گی۔ترجمان نے بتایا کہ اس وقت پی آئی اے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کر رہا ہے، تاہم مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب اور قومی ایئرلائن پر اعتماد میں اضافے کے پیش نظر پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ لندن کے فضائی آپریشن میں توسیع مسافروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور برطانیہ کے لیے فضائی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کا واضح مظہر ہے۔نئے شیڈول کے نفاذ کے بعد اسلام آباد اور لاہور سے لندن جانے والے مسافروں کو مزید سفری سہولیات اور پروازوں کے اضافی آپشنز دستیاب ہوں گے۔

More posts