Baaghi TV

پیپلز پارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔رانا ثناء اللہ

rana sana

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، کشمیر سے پاکستان کا رشتہ کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت کے لیے مزید 6 نشستوں کی ضرورت ہے، دو دن بعد ہونے والے انتخابات میں ن لیگ کے 4 ’’شیر‘‘ منتخب ہوکر اسمبلی پہنچیں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان کے مالک ہیں، پاکستان کا کون سا حصہ ہے جہاں کشمیری کام نہیں کررہے؟ پاکستان میں کشمیریوں کو تمام حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی میں بہت سے لوگ ہمارے بھائی اور محب وطن ہیں، ’’الٹی گنتی والے خود بھی سیدھے ہوجائیں گے اور ان کی گنتی بھی سیدھی ہوجائے گی۔‘‘

اس سے قبل حویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے کچھ لوگ کسی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں حکومت بننے کے بعد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔لیگی رہنما نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جہاں سے ہارجاتی ہے، وہاں دھاندلی کا الزام لگادیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’پیپلز پارٹی وفاق میں اسی تنخواہ پر کام کرے گی۔‘‘

More posts