چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہےکہ تین چار دنوں تک دھرنے کا حل نکلتا ہے تو 20یا 21 اگست تک راولاکوٹ انتخاب ممکن ہوگا۔
مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات پرباغ اور حویلی میں پہلے پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا، باغ اور حویلی کے لیے سکیورٹی پہنچ چکی ہے، پولنگ میٹریل کی ترسیل فوج کی نگرانی میں جاری ہے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 8 اہلکار تعینات ہوں گے، 9 اور 10 اگست کو باغ و حویلی میں انٹرنیٹ بحال کرانے کی کوشش ہے، اگلے7 دن میں راولاکوٹ میں پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے، تین چاردنوں تک دھرنے کا حل نکلتا ہے تو 20یا 21 اگست تک راولاکوٹ انتخاب ممکن ہوگا، سیاسی رہنماؤں کے الزامات کا جواب میں بیان بازی نہیں کرسکتے، دھاندلی ہوئی یا نہیں یاکس نے کی، الیکشن مکمل ہونے پر حقائق سامنے لائیں گے، ووٹوں کی گنتی امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں کی جاتی ہے۔
