اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے۔آصف علی زرداری نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے طلب کرنے کی بھی منظوری دے دی۔اس کے علاوہ صدر مملکت نے یوم آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی دینے کی سمری بھی منظور کرلی۔صدرِ مملکت نے مختلف سول شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی بھی منظوری دی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی سمریوں کی منظوری کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے اعزازات اور دیگر فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
