Baaghi TV

امریکی ناظم الامور کی پاکستانی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور امریکی سفارتی مشن نے پاکستانی قوم کو 79ویں یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قیام کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا بھی شامل تھا، جبکہ گزشتہ 80 برسوں کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے یومِ آزادی منانے والے تمام پاکستانیوں اور پاکستان کے دوستوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

امریکی سفارتی مشن نے اپنے پیغام میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

More posts