Baaghi TV

لاہور میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد مبینہ مقابلے میں ہلاک

لاہور: شیخوپورہ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق شیخوپورہ میں راوی ریان کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں لاہور میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم ریحان بٹ بھی شامل ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار ملزمان زخمی بھی ہوئے، جنہیں حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد لاہور کے علاقوں بادامی باغ اور نواں کوٹ میں پولیس پر فائرنگ کرکے تین اہلکاروں کو شہید جبکہ دو کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر ملزمان سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن اور سکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیئے ہیں

More posts