Baaghi TV

پرنس ہیری اور میگھن مارکل سے نیٹ فلیکس سے معاہدہ ختم کرنے کی اپیل

پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نیٹ فلیکس کے ساتھ کروڑوں کا معاہدہ کرنے کے بعد سے شدید تنقید کی زد میں ہیں اور ان پر ایک بار پھر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی خاطر اس معاہدہ کو ختم کریں-

باغی ٹی وی :خاص طور پر دی کراؤن کے نئے سیزن کے آغاز پر جس میں ایک بار پھر شاہی خاندان توجہ کا مرکز ہوگا اس سلسلے میں ڈیوک آف سسیکس پر ایک بار پھر زور دیا جارہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی خاطر اس معاہدہ کو ختم کردیں۔

دی میل آن سنڈے کی خاتون رائل ایڈیٹر ایملی اینڈریو نے اس حوالے سے اپنے اتوار کے دن شائع شدہ کالم میں شہزادے سے نیٹ فلیکس سے معاہدہ ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ان کے اپنے خاندان نے کبھی بھی اس طرح سے شاہی خاندان کے حوالے سے ٹرولنگ نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بنا کسی ترمیم کے اس سے جو تاثر مل رہا ہے وہ یہ ہے کہ نیٹ فلیکس کے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا ہے اس کے ذریعے پرنس ہیری اور ان کی ہالی وڈ کی سابق اداکارہ بیوی میگھن خطیر رقم کے عوض کمپنی کی جانب سے شاہی خاندان کے بارے میں حقائق کو مسخ کرنے میں ملوث نظر آرہے ہیں۔

ایملی کا مزید کہنا تھا کہ پرنس ہیری کی جانب سے 100 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے سے انھیں مالی فوائد تو حاصل ہونگے لیکن شاہی خاندان میں بالخصوص شہزادہ چارلس اور ولیم کے قریبی لوگوں میں کافی غم وغصہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پرنس ہیری اپنے خاندان کو بدنام کرنے والی کمپنی سے رقم کس طرح لے سکتے ہیں؟

More posts