پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیاروہویں ایڈیشن کی پلیئرز آکشن ورکشاپ اتوار کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سربراہ سلمان نصیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ورکشاپ کا اعلان کیاسلمان نصیر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پہلی مرتبہ آٹھ ٹیموں پر مشمتل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ کھلاڑی ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے منتخب کیے جائیں گےپی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع سے سامنے آنے والی فہرست کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ پلاٹینم میں برقرار ہیں صاحبزادہ فرحان گولڈ جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں آگئے ہیں جبکہ اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آگئے جبکہ عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ اور عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں چلے گئے جبکہ قومی ٹیسٹ کپتان شان مسعود ڈائمنڈ میں برقرار ہیں۔
لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں جبکہ سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے ہیں۔
پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے۔
ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئےمحمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئے جبکہ عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آگئےوسیم جونیئر گولڈ سے اور عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آگئے جبکہ خواجہ نافع سلور سے اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ میں آگئے ہیں۔
