Baaghi TV

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی والدہ وفات پا گئیں

pti

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کی نمازِ جنازہ ہفتہ، 8 اگست کو سہ پہر 4 بجے ان کے آبائی گاؤں ڈگر، ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔والدہ کے انتقال پر پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے بیرسٹر گوہر خان سے تعزیت اور اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا جا رہا ہے۔

More posts