قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے سیکیورٹی سے متعلق معاملات انتہائی اہمیت رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس نے معاہدے سے متعلق اپنی درخواستوں اور ذمہ داریوں پر عمل کیا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ بھی اپنے وعدوں اور معاہدے کے تحت عائد ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جبکہ ثالثی کرنے والے ممالک معاہدے پر تیزی سے پیش رفت کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ قطر خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقین سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سفارتی کوششوں کا مقصد نہ صرف غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنا ہے بلکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا بھی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قطر کی توجہ آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری آمدورفت کی بحالی اور سفارتی راستوں کو فعال رکھنے پر بھی مرکوز ہے تاکہ علاقائی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
قطر کا غزہ جنگ بندی معاہدے پر اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ
