Baaghi TV

یوم دفاع پاکستان، پاک آرمی لورز موومنٹ کے زیر اہتمام ایمپریس ٹاور سے پریس کلب تک ریلی

پاک آرمی لورز موومنٹ کے زیر اہتمام یوم دفاع 6 ستمبر کے موقع پر ایمپریس ٹاور سے لاہور پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔ جس کی قیادت چیرمین جان محمد رمضان اور مرکزی صدر رانا شہزادہ الطاف نے کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل رانا اشرف خاں ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری حافظ طارق محمود صدر لاہور میاں عمر صدر لاہور سٹی طیعیب چغتائی نائب صدر لاہور عمر بٹ باکسر صدر لاہور بارڈر کمیٹی محمد عابد بھی مرکزی قیادت کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے مرکزی قیادت کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی بدولت آج دنیا میں پاکستان کا نام چمک رہا ہے۔ افواج پاکستان کے شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں ۔پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شہداء کے مقروض ہیں پاکستانی فوج نے ہر موقع پر پاکستان اور پاکستانی قوم کے مفاد میں جو بھی کام کیا ۔ ریلی کے شرکاء کی طرف سے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔

More posts