Baaghi TV

معروف ماڈل و اداکارہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں

showbiz

بنگلادیش کی ماڈل اور اداکارہ ردھیکا ردھی ہفتے کی صبح اپنے گھر میں،مردہ حالت میں پائی گئیں-

بنگلادیش کی ماڈل اور اداکارہ ردھیکا ردھی دارالحکومت ڈھاکا کے بشوندھرا رہائشی علاقے میں ہفتے کی صبح مردہ حالت میں پائی گئیں، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں،پولیس کے مطابق رِدھی کو صبح تقریباً 6 بجے ان کی رہائش گاہ سے تشویش ناک حالت میں برآمد کیا گیا اور فوری طور پر کرمیٹولا جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

بھٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس اسپتال پہنچی، جہاں رِدھی کی لاش موجود تھی۔ ان کے مطابق اداکارہ کی والدہ اور دیگر اہل خانہ اس وقت پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں،ابتدائی معلومات کی بنیاد پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق رِدھیکا رِدھی ایک شخص کے ساتھ تعلق میں تھیں پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح دونوں کے درمیان ویڈیو کال پر بحث ہوئی، جس کے دوران مبینہ طور پر رِدھی نے اپنی جان لے لی، پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

More posts