Baaghi TV

آر ایس ایس سربراہ کی تقریر سے قبل نیویارک میں احتجاج

بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کے سربراہ کی تقریر سے قبل نیویارک میں تنظیم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

عالمی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق مظاہرین نے آر ایس ایس کے سربراہ کے پروگرام سے قبل بھرپور احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس مسلمانوں، سکھوں، دلتوں اور عیسائیوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دینے میں ملوث رہی ہے،آر ایس ایس سے وابستہ گروہ اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہیں،عالمی جریدے ڈی ڈبلیو کے مطابق نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے بھی ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کو ’تفرقہ پسند‘ قرار دیا ہے۔

More posts