Baaghi TV

کراچی: شہری کو کرین سے الٹا لٹکا کر تشدد، 4 ملزمان گرفتار

کراچی: پیر آباد پولیس نے منگھوپیر روڈ پر شہری کو کرین سے الٹا لٹکا کر تشدد کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی۔پولیس نے وائرل ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حضرت علی، شیر محمد، نصیب زادہ اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2 روز قبل فیکٹری سے چوری کرنے والے ایک شخص کو پکڑا تھا، جس کے بعد اسے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے غیر قانونی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

More posts