Baaghi TV

سعودی عرب کی ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی حملےکی شدید مذمت

سعودی عرب کی جانب سے ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی حملےکی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان سعودی وزارت دفاع کے مطابق سعودی عرب نے بدھ کے روز 9 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کردیے، ایک ڈرون مشرقی علاقے اور 2 کروز میزائل الخُرج گورنریٹ میں تباہ کیےگئے اس کے علاوہ سعودی وزارت خارجہ نے ریاض میں امریکی سفارت خانے پرایرانی حملےکی شدید مذمت کی۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے فون پرگفتگو کی اور ایرانی خطرات، علاقائی استحکام اورخطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ایرانی وزیر خارجہ اور کرد رہنما بافل طالبانی میں ٹیلیفونک رابطہ

دوسری جانب سعودی عرب میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔

پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کریں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں، بالخصو ص وزٹ ویزا یا عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد کی سہولت کے لیے ہنگامی رابطہ نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر پاکستانی شہری لینڈ لائن نمبرز 966126689149 اور 966126692371 پر رابطہ کر سکتے ہیں شہری موبائل نمبرز 966563870732 اور 966542099348 پر بھی سفارتخانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیلی جوہری مرکز ہمارا ہدف ہو گا،ایران

سفارتخانے کے مطابق تمام سعودی ایئرپورٹس پر بھی پاکستانی سفارتخانے کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہریوں کی رہنمائی اور مدد کی جا سکےسفارتخانے نے پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال کے پیش نظر جاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری رابطہ کریں۔

More posts