Baaghi TV

صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر

chairman senate

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے

صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے سے ہٹانے کے لیے شہری مشکور حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں صادق سنجرانی سمیت الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا اور انہوں نے الیکشن جیتا، الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، صادق سنجرانی بیک وقت دو سیٹیں نہیں رکھ سکتے، وہ غیرقانونی طور پر چیئرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے اور لاہور ہائیکورٹ انہیں بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

More posts