Baaghi TV

سعودی عرب اور پاکستان کا سائبر سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

سعودی عرب اور پاکستان نے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔

ریاض میں ہونے والی تقریب میں مفاہمتی یادداشت سعودی نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی اور پاکستان کی وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے درمیان طے پائی۔ معاہدے پر سعودی نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے گورنر انجینئر ماجد بن محمد المزيد اور پاکستان کی وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے دستخط کیے۔

مفاہمت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا، سائبر اسپیس اور اہم قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا جبکہ سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے تجربات اور بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کرنا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔

More posts