Baaghi TV

سعودی سفیر شہباز شریف کو مبارکباد دینے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

سعودی سفیر شہباز شریف کو مبارکباد دینے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید شہباز شریف کو مبارکباد دینے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود دو طرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا

https://twitter.com/PMOarabic/status/1515986127844425729

وزیر اعظم شہباز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری اور سٹرٹیجک تعلقات کے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، متبادل ایندھن اور صاف توانائی کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے تجربے سے استفادہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فون کیا ہے محمد بن سلمان نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی دور اندیش قیادت میں مملکت کی نمایاں ترقی کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور تاریخی رشتوں کو یاد کرتے ہوئے جو گزشتہ سات دہائیوں سے ان کے اسٹریٹجک تعلقات کی علامت رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دوطرفہ اور بین الاقوامی فورمز پر تاریخی اور مسلسل حمایت اور تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا جبکہ ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر وقت مملکت کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کو جلد از جلد مملکت کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ ولی عہد کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے کیا سعودی قیادت کا شکریہ ادا

More posts