Baaghi TV

سعودی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی طیارہ یو اے ای میں لینڈ کر گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ملنے کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیل کا مسافر طیارہ متحدہ عرب امارات میں لینڈ کر گیا ہے۔

اسرائیلی پرواز صہیونی اور امریکی حکام کو لے کر متحدہ عرب امارات پہنچی ہے۔ یواے اے پہنچنے والے وفد میں امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔ یہ موقع دونوں ملکوں کے درمیان رواں ماہ ہونے والے امن معاہدے کے بعد دیکھنے کو ملا ہے۔ اس پرواز کو ’ایل وائی 971‘ کا نام دیا گیا ہے

اسرائیلی ایئرلائن ’ال آل‘ کی پرواز دارالحکومت تل ابیب سے تین گھنٹے کا فضائی سفر طے کرکے متحدہ عرب امارات پہنچی۔ اس پرواز کو یو اے ای کا سفر کرنے کیلئے خصوصی طور پر سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات تیسرا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے۔ اس سے پہلے مصر اور اردن اسے تسلیم کر چکے ہیں۔ دونوں ملکوں نے 1978ء اور 1994ء میں اسرائیل کیساتھ امن معاہدے کئے تھے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امارات کی انفرادی شخصیات اور کمپنیوں کو اسرائیلی اداروں کے ساتھ معاہدے کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

اسرائیل کےستمبر کے وسط تک متحدہ عرب امارات سے معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے ،اسرائیلی وزیرکا دعویٰ

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی

خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

پاک اسرائیل تعلقات ، فوائد و نقصانات کا ایک تاریخی جائزہ از طہ منیب

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

اس کے بعد اسرائيلی وزيراعظم بينجمن نيتن ياہو نے دعویٰ کیا تھا کہ سفارتی تعلقات کیلئے مزید کئی عرب رياستوں کے ساتھ خفيہ مذاکرات جاری ہيں۔ ترکی نے امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات پر شدید رعمل دیا تھا۔ ترک وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ علاقے کے عوام اس معاملے کو ضمیر کی خیانت تصور کرتے ہیں اور اس اقدام کو کبھی نہیں بخشیں گے۔

More posts