Baaghi TV

شام میں فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملہ،سعودی عرب کی شدید مذمت

riyadh

سعودی عرب نے شام کے جنوبی علاقے میں فوجی تنصیبات پر اسرائیل کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ہفتے کے روز سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والا اسرائیلی حملہ قابلِ مذمت ہے اور یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، یہ حملہ اسرائیل کی کھلی جارحیت ہے جو ایک خود مختار ملک کی سالمیت کے خلاف ہے، یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے اور اس طرح کے اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں،عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرے

بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر دھماکے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت

قبل ازیں ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملے کو ’خطرناک کشیدگی‘ قرار دیا تھا جسے روکا جانا چاہیے مصر، اردن، قطر اور کویت نے بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اور شام کی خود مختاری کو یقینی بنانے اور ایسے حملوں کو روکنے کے لیے عالمی برادری کے کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دی سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے جمعرات کو رپورٹ دی تھی کہ صوبہ سویدا میں حکومتی دستوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم چار دروز جنگجو مارے گئے، بعد ازاں اسرائیلی گولہ باری سے سویدا شہر کے رہائشی علاقے نشانہ بنے۔

امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی

More posts