Baaghi TV

شوٹنگ کے دوران بے صبری،ایکشن سے قبل ہی اداکارہ کو دے دیا بوسہ

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ سانوی تلوار نے معروف اداکار کرن کندرا پر شوٹنگ کے دوران مبینہ طور پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا ہے۔

سانوی تلوار کے مطابق ایک شو کی شوٹنگ کے دوران ایسا منظر فلمایا جانا تھا جس میں بوسہ شامل تھا، تاہم ڈائریکٹر کے ’’ایکشن‘‘ بولنے سے پہلے ہی کرن کندرا نے مبینہ طور پر انہیں بوسہ دے دیا۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اس حرکت پر کرن کندرا کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد اداکار نے کچھ دیر بعد مبینہ طور پر انہیں اتنی زور سے تھپڑ مارا کہ وہ فرش پر جا گریں۔سانوی تلوار نے ایک انٹرویو میں واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرد اور عورت کے تھپڑ کی شدت میں فرق ہوتا ہے اور کرن کے تھپڑ سے وہ زمین پر گر گئی تھیں۔ اداکارہ کا مزید دعویٰ ہے کہ اس واقعے کے بعد کرن نے انہیں اور ان کے خاندان کو گالیاں بھی دیں۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے اس وقت کرن کندرا کی گرل فرینڈ انوشا ڈانڈیکر کو بھی پورا واقعہ بتایا، جس کے بعد انوشا سیٹ پر آنے لگی تھیں۔ تاہم سانوی کا کہنا ہے کہ بعد میں سیٹ کا ماحول ان کے لیے انتہائی خراب ہوگیا اور کرن سمیت ڈائریکٹر نے ان کے لیے کام کرنا مشکل بنا دیا۔سانوی تلوار نے مزید دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے مبینہ رویے کے خلاف آواز اٹھائی تو ڈائریکٹر نے ان کی اداکاری کی صلاحیتوں پر سوال اٹھانا شروع کردیے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ابتدا ہی سے محسوس ہوگیا تھا کہ کرن کندرا ان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کے بقول ایک خاتون سامنے والے شخص کے رویے، نگاہوں اور لمس سے بہت کچھ سمجھ سکتی ہے، چاہے وہ شخص اپنی بات زبان سے نہ کہے۔سانوی نے بتایا کہ اس معاملے میں انہیں کسی کی حمایت حاصل نہیں ہوئی، تاہم بعد میں پروڈیوسر ایکتا کپور نے مبینہ طور پر کرن کی جانب سے ان سے معذرت کی اور ان کا ساتھ دیا۔

More posts