Baaghi TV

اسپیکر قومی اسمبلی سے اسپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کی ملاقات

Speaker

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اسپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نذیر احمد کی ملاقات ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں قانون سازی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی پورے ملک کی نمائندہ اسمبلی اور اہم قانون سازی کرنے والا اداراہ ہے، گلگت بلتستان اسمبلی قدر نئی اسمبلی ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید اسمبلی کی کارروائی کو چلانے میں اسپیکر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، قومی اسمبلی گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کو قانون سازی کے شعبے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، قومی اسمبلی کے زیر اہتمام ادارہ برائے پارلیمنٹری سروسز پیپس، گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے ممبران کو معاونت فراہم کرے گا.

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ حسن اور قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے، گلگت بلتستان کے قدرتی حسن اور وسائل سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ گلگت بلتستان سیاحت کے اعتبار سے عالمی توجہ کا مرکز ہے اور سیاحت کا فروغ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے.
ملک میں سیاسی استحکام معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا
افغان انجینئرز نے70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا
پاکستان کے معروف مرثیہ نگار اور قصیدہ گو شاعر ساحر لکھنوی
سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اسپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد نے اسپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات اور تعاون کو سراہا اور اس موقع پر اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران کو قانون سازی میں معاونت اور عملے کے استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے جبکہ نذیر احمد اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیرِ اہتمام پارلیمنٹری سروسز پیپس قانون سازی اور دیگر شعبوں بہترین معاونت فراہم کر رہا ہے.

More posts