شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچنے کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور شام کے گہرے اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا ، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھا نے پر تبادلۂ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا اس کے علاوہ علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔
قبل ازیں وزارت خارجہ آمد پر اسعد حسن الشیبانی کا وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے استقبال کیا، دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور شام کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں، باہمی تعاون کے فروغ اورعلاقائی و عالمی امور پر تفصیلی بات چیت ہو گی، ان کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے-
