Baaghi TV

برطانیہ،بیوی کو منشیات دے کرجنسی زیادتی ،شوہر سمیت 12 ملزمان کا ٹرائل شروع

مانچسٹر: برطانیہ میں ایک 60 سالہ شخص پر اپنی اہلیہ کو مبینہ طور پر نشہ آور ادویات دے کر دو دہائیوں سے زائد عرصے تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے، جس کے خلاف مانچسٹر کی عدالت میں مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق اسٹاکپورٹ سے تعلق رکھنے والے ملزم پر 2004 سے اب تک کے 48 جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ متاثرہ خاتون کی شناخت ان کی رازداری کے تحفظ کے لیے ظاہر نہیں کی گئی۔استغاثہ کے مطابق شوہر نے ابتدا میں تمام الزامات مسترد کیے تھے، تاہم بعد ازاں اس نے 15 الزامات میں جرم قبول کرلیا، جن میں زیادتی کے 5، دخول کے ذریعے حملے کے 6، جنسی حملے کے 3 اور اہلیہ کی رضامندی کے بغیر ان کی نجی تصاویر شیئر کرنے کا ایک الزام شامل ہے۔ ملزم نے دیگر 33 الزامات سے انکار کیا ہے۔مقدمے میں شوہر کے علاوہ 12 دیگر افراد بھی شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ جرائم میں حصہ لیا یا انہیں انجام دینے میں مدد فراہم کی۔ ان افراد کی عمریں 28 سے 73 سال کے درمیان ہیں اور ان کا تعلق برطانیہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ تمام شریک ملزمان نے اپنے خلاف الزامات سے انکار کیا ہے۔

پراسیکیوشن نے ابتدائی سماعتوں میں مؤقف اختیار کیا کہ بعض افراد کو مبینہ جرائم کے لیے جوڑے کے اسٹاکپورٹ میں واقع گھر پر بلایا جاتا تھا۔مقدمے میں شامل افراد میں 43 سالہ جوناتھن کرک بھی شامل ہیں، جو اسٹاکپورٹ میں پیرامیڈک رہ چکے ہیں۔ کرک پر زیادتی، زیادتی کی سازش اور دخول کے ذریعے حملے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ وہ 2011 میں مانچسٹر اور سالفورڈ کے فسادات کے بعد ہنگامی کارکنوں سے ملاقات کے دوران شہزادہ ہیری سے ہاتھ ملاتے ہوئے بھی تصویر میں نظر آئے تھے۔اس کے علاوہ سابق فٹبال کلب چیف ایگزیکٹو کارل لنڈسے بھی مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، جن پر زیادتی کی سازش، دخول کے ذریعے حملے کی سازش اور کسی شخص کو نقصان پہنچانے کی نیت سے مادہ دینے کی سازش کے الزامات ہیں۔دیگر ملزمان میں محمد صابر، فلپ وائلڈ، جارڈن والیس، ایلن کین، رابرٹ اسٹیورٹ، شان پیئرز، رچرڈ ٹاؤن سینڈ، ڈینیئل رینر، ڈیوڈ گریوز اور گراہم بروگھم شامل ہیں، جنہیں مختلف جنسی جرائم یا ان جرائم کی سازش سے متعلق الزامات کا سامنا ہے۔ایک اور ملزم 59 سالہ کیتھ فودرنگھم پہلے ہی دخول کے ذریعے حملے، زیادتی کی سازش، اور کسی شخص کو نقصان پہنچانے کی نیت سے مادہ دینے کی سازش کے الزامات میں جرم قبول کرچکا ہے۔ وہ زیرحراست ہے اور اسے بعد میں سزا سنائی جائے گی۔مقدمے کی کارروائی منگل کو شروع ہونا تھی، تاہم عدالت کے مطابق ’’غیر متوقع حالات‘‘ کے باعث سماعت ایک روز مؤخر کردی گئی۔ اب یہ مقدمہ مانچسٹر کی منشول اسٹریٹ کراؤن کورٹ میں تقریباً 12 ہفتوں تک جاری رہنے کی توقع ہے

More posts