Baaghi TV

ٹرمپ اور ایپسٹین کا مزاحیہ مجسمہ واشنگٹن میں نصب

usa

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب ایک متنازع مجسمہ نصب کیا گیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو ٹائٹینک فلم کے مشہور منظر کی طرح دکھایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مجسمے کا نام ’کنگ آف دی ورلڈ‘ رکھا گیا ہے اور اسے ایک گمنام فنکار یا فنکاروں کے گروپ نے نصب کیا ہے جو دی سیکرٹ ہینڈ شیک کے نام سے کام کرتا ہے اس مجسمے میں ٹرمپ کو ایپسٹین کو تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ منظر ہالی ووڈ فلم ٹائٹینک کے مشہور سین سے متاثر ہے جس میں فلم کے کردار جہاز کے اگلے حصے پر کھڑے ہوتے ہیں۔

مجسمے کے ساتھ لگے ایک تختی میں لکھا گیا ہے کہ یہ یادگار ٹرمپ اور ایپسٹین کے درمیان تعلقات پر طنز کے طور پر بنائی گئی ہے اس کے اطراف میں ایپسٹین اور ٹرمپ کی تصاویر والے بڑے بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبروں پر ایرانی صدر کے بیٹے کا بیان جاری

رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی محکمہ انصاف نے حال ہی میں ایپسٹین کیس سے متعلق کچھ خفیہ ایف بی آئی دستاویزات جاری کیں جن میں ٹرمپ کے خلاف بھی الزامات کا ذکر کیا گیا ہے-

ایران کا خطے میں اسرائیل اور امریکا کے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو نشانہ بنانے کا اعلان

More posts