Baaghi TV

ایران پر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے پر حملے کیے گئے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف پر بڑے اور طاقتور حملے کر رہا ہے، یہ کارروائیاں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کے جواب میں کی گئی ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز میں کوئی بارودی سرنگ موجود نہیں، تمام سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں یا انہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو امریکا اس سے بھی زیادہ سخت حملہ کرے گا۔

دوسری جانب امریکی فوج نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے بعد ایران کے مختلف اہداف پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کی کوششوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

More posts