اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 8 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ تازہ اضافے کے بعد صارفین پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مزید بوجھ پڑے گا۔
