امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی لاس ویگاس میں ایک حالیہ تقریب میں شرکت کے دوران ان کے بدلے ہوئے ہیئر اسٹائل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے اور میمز بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس کے ریڈ راک کیسینو ریزورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سامنے آنے والی تصاویر میں ان کے بال معمول کے مقابلے میں زیادہ گھنے اور بھرے ہوئے دکھائی دیے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے حلیے میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
ایکس سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے ٹرمپ کے نئے انداز پر تبصرے کیے۔ بعض صارفین نے ان کے بالوں کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ گھنا قرار دیا جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں میمز بھی شیئر کیں۔
ٹرمپ کے ہیئر اسٹائل سے متعلق قیاس آرائیاں نئی نہیں ہیں۔ ماضی میں بھی ان کے بالوں اور ممکنہ کاسمیٹک طریقہ کار کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ ان میں مبینہ طور پر اسکیلپ ریڈکشن سرجری کا دعویٰ بھی شامل رہا ہے۔
تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی اور خود ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے حالیہ ہیئر اسٹائل یا ماضی میں کسی کاسمیٹک طریقہ کار سے متعلق ان قیاس آرائیوں کی تصدیق نہیں کی۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے بالوں سے متعلق بعض پرانی قیاس آرائیوں کا تعلق 1990 کی دہائی میں ان کی طلاق کے قانونی معاملات سے جوڑا جاتا ہے۔ اس دوران ان کی سابق اہلیہ ایوانا ٹرمپ کی عدالتی گواہی میں مبینہ طور پر ان کے بالوں سے متعلق ایک کاسمیٹک طریقہ کار کا ذکر سامنے آیا تھا۔
ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
