Baaghi TV

متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر ترکی کو وارننگ جاری کردی

متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر ترکی کو وارننگ جاری کردی

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے ایک بار پھر ترکی سے دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کے امور میں مداخلت سے باز آجائے ۔ انہوں نے MED Dialogues- Rome کے ضمن میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ترکی اور ایران کے لیے امارات کا پیغام واضح ہے کہ "عرب دنیا کا احترام کریں ، وہ آپ کا احترام کرے گی”۔

اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی پر لازم ہے کہ وہ دیگر ممالک کے معاملات میں بھی مداخلت سے باز رہے .۔ اماراتی وزیر خارجہ کا اشارہ لیبیا کی جانب تھا جہاں مبینہ طور پر ترکی وہاں ہتھیار جنگجوؤں کو منتقل کر رہا ہے۔العربیہ کے مطابق اماراتی وزیر نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "معاہدہ ابراہیم” ایک اہم تبدیلی ہے۔ اس سے قبل امور میں چھوٹے اقدامات کے ذریعے پیش رفت ہو رہی تھی۔ قرقاش نے واضح کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی موجودگی سے قطع نظر اس معاہدے کو طے پانا ہی تھا۔ البتہ یہ سال یا اسے زیادہ مؤخر ہو جاتا۔واضح‌ رہے کہ ترکی کے ساتھ خلیجی ممالک مسابقت رکھتے ہیں. اور ایک دوسرے کو برداشت کرتے نہیں‌دکھائی دیتے

More posts