Baaghi TV

یواے ای میں منشیات کا دھندہ کرنے والے بھارتی و پاکستانی گرفتار

متحدہ عرب امارات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منشیات فروشی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

اماراتی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 10 پاکستانی، 8 بھارتی اور دیگر مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کا مرکزی ملزم بیرونِ ملک سے پورے آپریشن کی نگرانی کر رہا تھا۔حکام کے مطابق ابوظبی، عجمان اور راس الخیمہ میں بیک وقت چھاپے مارے گئے، جن کے دوران بڑی مقدار میں ماریجوانا، ہیش آئل اور دیگر منشیات برآمد کی گئیں۔تحقیقات کے لیے برآمد شدہ منشیات کو فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان اور بین الاقوامی روابط کا سراغ لگایا جا سکے۔اماراتی حکام نے اس کارروائی کو منشیات کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

More posts