Baaghi TV

محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، امن و استحکام پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پولیس افسران کے باہمی پروگرامز اور تربیتی اقدامات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جبکہ منظم جرائم، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن و استحکام کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا۔ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

More posts