Baaghi TV

امریکا کا چین کے ایک بڑے ہیکنگ نیٹ ورک کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ،چین کی تردید

hacker

امریکی وزارتِ انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چین کے ایک بڑے ہیکنگ نیٹ ورک کو ناکارہ بنا دیا ہے-

امریکی حکام کے مطابق مذکورہ ہیکنگ نیٹ ورک نے امریکی وزارتِ انصاف، ناسا، فیڈرل ریزرو، امریکی سینیٹ اور دیگر اہم اور حساس اداروں کے نیٹ ورکس میں داخل ہونے اور رسائی حاصل کرنے کی کوششیں کی تھیں ‘کیو اسکین’ اور ‘کیو ٹی راؤٹرز’ نامی 2 ہیکنگ پلیٹ فارمز کے ڈومینز کو ضبط کر لیا گیا ہےان پلیٹ فارمز کو چین کی نانجنگ سن جیووے نیٹ ورک ٹیکنالوجی کمپنی چلا رہی تھی، جس کے گاہکوں میں چین کا شہری انٹیلیجنس ادارہ اور فوج شامل ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ ہیکرز 2018 سے امریکی انفراسٹرکچر، محکمۂ توانائی، ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز اور امریکا و جنوبی کوریا کی چند کمپنیوں کے ڈیجیٹل نظام کو نشانہ بنا رہے تھے ،دوسری جانب واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین تمام قسم کے سائبر حملوں کی مخالفت کرتا ہے امریکہ سائبر سیکیورٹی کے موضوع کو چین کو بدنام کرنے اور اس کی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

ایف بی آئی اور دیگر امریکی اداروں کی مشترکہ ایڈوائزری کے مطابق اس نیٹ ورک نے حالیہ سالوں میں دفاعی کنٹریکٹرز، مالیاتی اداروں اور یونیورسٹیوں سے ڈیٹا چوری کیا، تاہم ناسا اور سینیٹ کے نیٹ ورکس میں داخلے کی کچھ کوششیں ناکام بھی رہیں۔

More posts