Baaghi TV

امریکا، ایران کشیدگی، متحدہ عرب امارات کی تقریباً 20 پروازوں کی تاخیر یا منسوخ

دبئی: امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں کی نئی لہر اور اس کے بعد ایران کی جانب سے خلیجی ممالک کو جوابی کارروائی کے تناظر میں متحدہ عرب امارات سے متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈوں سے علاقائی مقامات کے لیے تقریباً 20 پروازیں یا تو منسوخ کی گئیں یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ متاثرہ پروازوں میں بھارت اور مختلف خلیجی ممالک کے لیے آنے جانے والی پروازیں بھی شامل ہیں۔شارجہ سے بحرین اور کویت جانے والی بعض پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ایئر عریبیہ نے جمعرات کو بحرین جانے والی پرواز G9107 جبکہ کویت جانے والی پروازیں G9068 اور G9124 منسوخ کردیں۔ تاہم دونوں خلیجی ممالک کے لیے ایئر عریبیہ کی دیگر پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ ہوتی رہیں۔دبئی سے آنے جانے والی کئی پروازوں کے شیڈول بھی متاثر ہوئے۔ فلائی دبئی کی FZ932 پرواز نیوم کے لیے تقریباً دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ FZ910 اور ایمریٹس کی EK2335 تقریباً 20 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

فلائی دبئی کی دمشق جانے والی FZ1848 میں 44 منٹ جبکہ بغداد جانے والی FZ202 میں 50 منٹ کی تاخیر ہوئی۔ قاہرہ جانے والی ایمریٹس کی EK928 تقریباً 40 منٹ اور کابل جانے والی FZ308 اور EK2178 تقریباً دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔اسپائس جیٹ کی ممبئی جانے والی SG5113 پرواز منسوخ کردی گئی، جبکہ نئی دہلی جانے والی SG5106 تقریباً 50 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ پونے سے آنے والی SG052 بھی بدھ کو منسوخ کردی گئی تھی۔کوچی جانے والی SG5118 کو تقریباً 16 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ پرواز پہلے متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق رات 3 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہونا تھی، تاہم اس کا نیا وقت شام 7 بج کر 12 منٹ مقرر کیا گیا۔ایئر انڈیا کی نئی دہلی جانے والی AI4309 پرواز 57 منٹ جبکہ ایران ایئر ٹور کی B9 9720 پرواز ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔

ابوظبی میں اتحاد ایئرویز کی دہلی سے آنے والی EY213 پرواز تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔ایئر عریبیہ کی ابوظبی سے تبلیسی جانے والی 3L715 پرواز 54 منٹ جبکہ تاشقند جانے والی 3L764 ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح انڈیگو کی تریچی سے آنے والی 6E1439 پرواز 19 منٹ تاخیر سے ابوظبی پہنچی۔رپورٹ کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باعث مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی پرواز کا تازہ ترین اسٹیٹس متعلقہ ایئرلائن یا ایئرپورٹ سے ضرور چیک کریں

More posts