Baaghi TV

امریکا کا ایران کے خلاف عسکری تیاریوں میں نمایاں اضافہ،یومیہ 800 فضائی حملے کرنے کی صلاحیت

امریکا نے ایران کے خلاف یومیہ 800 فضائی حملے کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔

برطانوی نشریاتی اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ صلاحیت کسی بھی ممکنہ ایرانی ردعمل کو مؤثر طور پر غیر مؤثر بنانے کے لیے کافی سمجھی جا رہی ہے، جس سے خطے میں طاقت کا توازن ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی جنگی ساز و سامان کی موجودگی میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے امریکی بحری بیڑا، جس میں طیارہ بردار جہاز اور جدید جنگی سازوسامان شامل ہے، ایرانی ساحل کے مزید قریب پہنچ چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پہلے یہ فاصلہ تقریباً 700 کلومیٹر تھا جو اب کم ہو کر 240 کلومیٹر رہ گیا ہے، جس سے کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ایران مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے اور وہ خود بھی بالواسطہ طور پر اس عمل میں شامل رہیں گے۔

باجوڑ میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، 11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 12 خوارج ہلاک

تجزیہ کاروں کے مطابق ایک جانب عسکری دباؤ بڑھایا جا رہا ہے تو دوسری جانب سفارتی راستہ بھی کھلا رکھا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ خطے میں ہر نئی پیش رفت کو نہایت باریکی سے دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ کسی بھی غلط اندازے کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس:اسحاق ڈار غزہ کا مقدمہ پیش کریں گے

More posts